گلگت بلتستان میں برفباری، کئی مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں
گلگت بلتستان کے پاک چین سرحدی علاقے خنجراب ٹاپ پر شدید برفباری کے نتیجے میں چین سے پاکستان آنے والی تین مسافر گاڑیوں سمیت کئی مال بردار گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئیں، سطح سمندر سے 15 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع علاقے میں پھنسے مسافروں نے فوری ریسکیو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ دارالحکومت مظفرآباد میں آسمان پر چھائی کالی گھٹائیں تیز بارش کی صورت میں برسنے کیلئے تیار ہیں۔کالام کے علاقہ مہوڈنڈ جھیل میں بھہ موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی اور مہوڈنڈ جھیل نے برف کی سفید چادر اڑھ لی، برفباری سے وادی کی حسن میں مزید نکھار آگیا۔وادی سوات کی میدانی علاقوں مینگورہ اور بالائی مقامات مالم جبہ اور کالام میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، کالام کے پہاڑوں پر ہلکی ہلکی برفباری سے موسم سرد ہوگیا، شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔
Leave A Comment