شہریت سرٹیفکیٹ کا اختیار ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ کو منتقل
وفاقی حکومت نے شہریت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تبدیلی عطائے شہریت ایکٹ 1926 میں ترمیم کے ذریعے کی گئی ہے، جس میں شق تین میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ یہ اختیار اب وفاقی کابینہ کے بجائے ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ کے پاس ہوگا۔ترمیمی بل کے تحت، اگر کسی کی شہریت کی درخواست مسترد ہوتی ہے تو وہ اس فیصلے کے خلاف سیکرٹری داخلہ سے رابطہ کر سکتا ہے۔ مزید برآں، آئین پاکستان کے ساتھ حلف لینے کی مدت میں اضافہ کرنے کا اختیار بھی اب کابینہ کے بجائے سیکرٹری داخلہ کے پاس ہوگا۔
Leave A Comment