تازہ ترین

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد کو پہلی سہ ماہی کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف ناتھن پورٹر کریں گے، پاکستانی حکام موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے تاہم وفد توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے پہلے جائزے پر بات چیت نہیں کرےگا۔
معاشی ماہرین نے ریونیو اہداف سمیت کچھ کلیدی اہداف کی تکمیل میں ناکامی پر مسلم لیگ (ن) کی اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث ان خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ آئی ایم ایف اکتوبر تا دسمبر کی موجودہ سہ ماہی کے لئے کچھ مزید اور ممکنہ طور پر غیر مقبول اقدامات تجویز کرسکتا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement