پی ٹی آئی کا احتجاج، عمران خان، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور دیگر کیخلاف 22 مقدمات درج
بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج کے باعث پرتشدد مظاہروں پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مختلف شہروں میں 22 مقدمات درج کرلئے گئے۔ لاہور 8، راولپنڈی،فیصل آباد 2،2،قصور، گوجرانوالہ اور چنیوٹ، شکر گڑھ میں ایک، ایک مقدمہ درج کیا گیا، لاہور میں تھانہ اسلام پورہ، لاری اڈا، قلعہ گجر سنگھ، شفیق آباد، جوہر ٹاؤن ، گرین ٹاؤن، مناواں اور ڈیفنس سی میں مقدمات درج کئے گئے۔راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، عارف علوی، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، علیمہ خان کو نامزد کیا گیا۔
فیصل آباد میں تھانہ صدر جڑانوالہ میں دہشت گردی، توڑ پھوڑ سمیت 13 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
Leave A Comment