پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کی کال، اسلام آباد کے راستے بند کرنے کی تیاریاں
پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ احتجاج کی کال کے پیش نظر راولپنڈی انتظامیہ نے فیض آباد میں کینٹینرز پہنچا دئیے ہیں۔ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی تو اسلام آباد کے داخلی راستے بند کر دئیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صوابی میں پاور شو کررہی ہے اور امین گنڈا پور سمیت رہنما بھی پہنچ گئے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر رہنما خطاب کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کی کال متوقع ہے۔
Leave A Comment