ڈی چوک پر مظاہرہ کرنے والے 145 ملزمان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک پر مظاہرہ کرنے والے 145 ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈی چوک احتجاج کے دوران 170 گرفتار کارکنان کےخلاف کیس کا انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔اے ٹی سی نے 145 ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ 17 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کر دی گئی۔پی ٹی آئی کے 17 کارکنان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے 8 ملزمان کو 10 دسمبر تک شناخت پریڈ کےلیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔تحریک انصاف کارکنان کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج ہے۔
Leave A Comment