تازہ ترین

اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں قیدی وین پر حملے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو بھجوا دی۔اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ قیدی وین پر ڈیوٹی پر مامور 3 اے ایس آئی سمیت 13 پولیس اہلکار معطل کردیے گئے۔ تمام 13 پولیس اہلکاروں کا کال ڈیٹا ریکارڈ نکلوالیا ہے۔معطل پولیس اہلکاروں میں 3 اے ایس آئی، 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 5 کانسٹیبل شامل ہیں۔ ملزمان اور ملاقاتیوں نے اے ٹی سی کورٹ کے گیٹ پر نعرے لگائے۔ بعد میں کچھ افراد قیدی وین کا تعاقب بھی کرتے رہے۔ قیدی وین ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے تمام معاملات پر افسران کو بروقت آگاہ نہیں کیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement