حج رہائشی کمیٹی کی مکہ مکرمہ میں حج کےلیے عمارت مالکان کو اجازت نامے حاصل کرنے کی ہدایت
سعودی عرب کی حج رہائشی کمیٹی نے مکہ مکرمہ میں حج کےلیے عمارتوں کے مالکان کو اجازت نامے حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حج رہائشی کمیٹی نے مکہ مکرمہ کے عمارت مالکان کو اجازت نامے کےلیے متعلقہ ادارے کو کاغذات جمع کرانے کو بھی کہا ہے۔ حج رہائشی کمیٹی کے مطابق اجازت ناموں کےلیے درخواستوں کی وصولی رجب کے اختتام تک جاری رہے گی۔ حج رہائشی کمیٹی کے مطابق حج کےلیے عمارتوں کو اجازت ناموں کا اجرا شعبان کے آخر میں ہوگا۔
Leave A Comment