تازہ ترین

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر گئی۔سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 93 ہزار 140 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 499 پوائنٹس اضافے کیساتھ 92 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement