تازہ ترین

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ڈسکوز کی نا اہلی کے باعث ایک سال کے دوران 94 ارب روپے کے نقصانات بڑھ گئے ہیں۔ ڈسکوز کے نقصانات ایک سال میں 136 ارب سے 230 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، عدم ریکوریز پر ڈسکوز کو مزید 30 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مجموعی طور پر 279 ارب روپے کی ریکوریوں میں ناکام رہیں۔ متعدد ڈسکوز میں 50 فیصد سے زائد ہیومن ریسورس کی کمی ہے جس کے باعث مسائل پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسی طرح بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی 2026 میں نجکاری کا معاملہ عدم ریکوریز، افرادی قوت کی کمی اور بڑھتے ہوئے قرض کی وجہ سے کھٹائی میں پڑتا نظر آ رہا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement