پاکستان اور بیلاروس کے درمیان ایم او یو پر دستخط، مشترکہ پریس کانفرنس میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر زور
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بیلاروس کے صدر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی نئی راہیں کھولنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔
پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ
بعد ازاں پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا، وزیراعظم شہبازشریف اور بیلا روس کے صدر تقریب میں شریک ہوئے۔پاکستان اور بیلا روس کے درمیان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، آڈیٹر جنرل آفس اور بیلا روس کی اسٹیٹ کنٹرول کمیٹی کے درمیان تعاون، منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنانسنگ سمیت دیگر جرائم کو روکنے اور پاکستان نیشنل ایگریڈیشن قونصل اور بیلاروس کے ایگریڈیشن سینٹر کے درمیان یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔
Leave A Comment