تازہ ترین

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار 331 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 201 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 195 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement