پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا کلیدی کردار ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور موثر حکومتی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔پاکستانی سفیر برائے امریکا کی نیویارک کے سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں نیویارک چیمبر آف کامرس نے سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کے ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل اور آئی ٹی کے شعبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور زراعت کے ساتھ ساتھ کان کنی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی وسیع سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کی بے پناہ صلاحیتوں کی یقین دہانی کرائی۔امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
Leave A Comment