تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں الیکشن کمیشن کے ممبران کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو فوری فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے اورکمیشن ممبران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ 12 جولائی کو اپنے مختصر حکم میں سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا تھا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement