تازہ ترین

وزارت مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 6 روز کے دوران 15 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں 15 نامزد بینکوں کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، گزشتہ 6 دنوں میں 15 ہزار 844 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں درخواستوں کی وصولی کا عمل تیز ہو گا، درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Leave A Comment

Advertisement