تازہ ترین

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج ختم ہونے کے بعد 4 روز سے بند موٹر ویز کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔اس حوالے سے موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 2 اسلام آباد تا لاہور کھول دی گئی۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 موٹر ویز کو بھی کھول دیا گیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بند راستے کھولنے کی ہدایت کر دی۔تمام بند راستے فوری کھولے جائیں، تمام شاہراہوں پر صفائی کے انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔پولیس نے اسلام آباد میں سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے، جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو سے مظاہرین درجنوں گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پُرامن مظاہرین کے خلاف بربریت کا مظاہرہ کیا گیا، شہید کیے گئے 8 کارکنوں کے کوائف آ چکے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement