غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج: مجرم کو 8 سال قید، 2 لاکھ روپے جرمانہ
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سائبر کرائم میں ملوث مجرم کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مجرم قیصر عارف کو سزا سنائی ہے۔مجرم کو سزا غیر قانونی گیٹ وے ٹرانسمیشن ایکسچینج میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پر سنائی گئی۔یہ سزا پی ٹی اے ایکٹ 1996ء، ای ٹی او 2002ء اور پینل کوڈ کے تحت سنائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مجرم قیصر عارف کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی میں 2013ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Leave A Comment