حج کے لئے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ملک بھر سے حج کے لئے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، سرکاری اسکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن ہے، رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ کل 3 دسمبر تک سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا امکان ہے، ریگولر حج اسکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ درخواستیں مکمل ہونے کے فورا بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی، پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش حاصل کی جائیں گی۔ سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی 3 دسمبر تک اسپانسر شپ بھجوا کر اسکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔
Leave A Comment