تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کر لیا۔وزیرِ اعظم ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس میں21 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا، وکلاء ویلفیئر اور پروٹیکشن ایکٹ کے تحت جرائم کی سماعت کے لیے عدالتوں کی نامزدگی بھی ایجنڈے کا حصّہ ہے۔اجلاس میں بگاس سے بجلی بنانے والی 8 پاور پلانٹس کے ٹیرف کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا اور ٹیکس کے حصول کے لیے کیے گئے اقدامات پر کابینہ کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وزراء اور وفاقی سیکریٹریوں کو بیرونِ ملک بزنس کلاس پر سفر کی اجازت پر غور کیا جائے گا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2024ء کی منظوری پر فیصلہ بھی ہو گا۔یوریا قیمتوں میں استحکام کے لیے کابینہ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔بیرونِ ملک پاکستان چیئرز سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں کی تجدید کی منظوری اور اسلام آباد سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا بھی امکان ہے۔پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریش کو اسٹریٹجک ریاستی ادارہ قرار دیا جائے گا۔ادویات کے لیے قومی قیمت کمیٹی کی تشکیلِ نو پر بھی کابینہ بحث کرے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement