تازہ ترین

اسلام آباد احتجاج کے بعد ریاست پاکستان کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی شناخت کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی۔وزیراعظم کے احکامات کے تحت چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں 10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ٹاسک فورس میں دیگر اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ریاست پاکستان اورسیکیورٹی فورسز کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری ہے، شرپسند عناصرسیکیورٹی فورسز کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔پروپیگنڈے کا مقصد مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ملک میں انتشار پھیلانا ہے، جوائنٹ ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے پیش نظرجھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالے عناصر کی نشاندہی کرے گی۔جوائنٹ ٹاسک فورس آئندہ 10 دنوں میں اپنی سفارشات مرتب کرکے حکومت کوپیش کرے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement