تازہ ترین

24 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار ملزمان کو راولپنڈی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزمان کو دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے 198 ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جبکہ 109 کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 7 مختلف تھانوں سے 325 ملزمان کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔ تھانا دھمیال سے 8، صادق آباد سے 104 اور تھانا نیوٹاؤن سے 79 کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ چکوال کے تھانا ڈھڈیال سے 46 اور وارث خان سے 12 کارکنوں کوعدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانا دھمیال، صادق آباد، نیوٹاؤن، وارث خان، نصیر آباد اور ڈھڈیال میں مقدمات درج ہیں۔ جن پر توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement