نواز شریف سے بیلاروس کےصدر کی ملاقات، مہمان رہنما کا طویل عرصے بعد ملاقات پر اظہار مسرت
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے بیلاروس کے صدر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بیلاروس کےصدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا طویل عرصے بعد اپنے بھائی سے ملاقات پر بےحد خوش ہوں۔نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ گرمجوشی سے بیلاروس کے صدر کا استقبال کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ بیلاروس کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ظہرانہ میں شرکت کے لیے مری پہنچے تھے۔
Leave A Comment