تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، آج سب نے دیکھ لیا ’پرامن‘ احتجاج کرنے والے کون تھے، ہماری کوشش ہے کہ علاقہ بھی کلیئر رکھنا ہے اور جانی نقصان بھی نہیں ہونے دینا۔اسلام آباد میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے آگئے، ایک بات طے ہے ان کے آنے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، جو سب کچھ ہوا ہے، جتنا مالی و جانی نقصان ہوا اس کے پیچھے ایک عورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں طے ہوا کہ دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، دھرنے والوں سے مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement