28ستمبر کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ میں 6روز کی توسیع
انسداددہشتگردی عدالت نے28ستمبر کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ میں 6روز کی توسیع کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کو تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیاگیا، پبلک پراسیکیوٹر ظہیرشاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ملزم تفتیش میں رکاوٹ پیش کررہا ہے،بانی پی ٹی آئی کے عدم تعاون پر تفتیشی عمل آگے نہیں بڑھ رہا، پبلک پراسیکیوٹر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی شامل تفتیش ہونے سےانکاری ہیں،پولیس نے احتجاج کی کال کے حوالے شواہد اکٹھے کرلئے۔پبلک پراسیکیوٹر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی قبضے میں لےلیا، مزید شواہد کیلئے پیمرا، ایف آئی اے، پی آئی ڈی کو خطوط لکھ دیئے،بانی پی ٹی آئی بیان قلمبند کرانے سے انکار ی ہیں،مزید ریمانڈ دیا جائے،پراسیکیوشن نے مزید15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی ۔وکیل صفائی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی پر ایما کا الزام ہے، کوئی برآمدگی نہیں کرنی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ میں مزید6روز کی توسیع کردی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی ،بانی پی ٹی آئی کو آئندہ 2دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
Leave A Comment