تازہ ترین

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ کوئی احتجاجی آئے تو فوراً گرفتار کرلیا جائے، کوشش ہے اہلیان اسلام آباد کو کم سے کم تکلیف ہو۔ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ موبائل سروس چل رہی ہے، موبائل پر صرف انٹرنیٹ بند کیا گیا ہے، کوئی احتجاجی آئے گا تو اس کو فوراً گرفتار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس بار سڑکیں اتنی بند نہیں، جتنا پچھلی بار بند ہوئی تھیں، مظاہرین نے اس روٹ پر آنے کی کوشش کی ہے جس سے مہمان صدر کے قافلے نے آنا ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیروں کی توجہ ضلع کرم کے بجائے اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔ صرف خیبر پختونخوا سے احتجاجی جلوس آرہے ہیں، پنجاب میں کوئی ریلی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے فیض آباد سے مہمان صدر کے قافلے کے روٹ پر آنے والوں کو گرفتار کیا، کوشش ہے شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو۔

 

Leave A Comment

Advertisement