تازہ ترین

بیلا روس کا 80 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے جبکہ صدر کل اسلام آباد آئیں گے۔بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 2 روزہ دورہ پاکستان کر رہے ہیں،دورے کے دوران اہم ترین پاکستان بیلارس ٹریڈ روڈ میپ 2027- 2025 پر دستخط کیے جائیں گے۔ اس موقع پر فریقین زراعت, تجارت, سائنس و ٹیکنالوجی , صنعت اور ادویات سازی کے شعبوں میں 4 مفاہمتی یاداشوں پر دستخط بھی کریں گے، دونوں ممالک مشترکہ طور پر الیکٹرک وہیکل بسوں کی پیداوار کے منصوبے کو حتمی شکل دینےپر غور کریں گے, زرعی مشینری و ٹریکٹر کی تیاری کی صنعت میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ بیلارس کے صدر اپنے دورے میں صدر مملکت آصف علی زرداری, وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے,بیلارس کے صدر کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے،ملاقاتوں میں باہم تجارت, سرمایہ کاری, سیکیورٹی و دفاعی تعاون, خطے و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جاے گا۔

Leave A Comment

Advertisement