تازہ ترین

فنانس ڈویژن نے وفاقی سر کاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ میں اضافے کی سمری پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ فنا نس ڈویژن نے رینٹل سیلنگ میں اضافے کی سمری وزارت ہا ؤسنگ کو واپس بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ آفس کے سروے کا جائزہ لینے کیلئے تھرڈ پارٹی سروے کرایا جا ئے۔ وزارت ہاؤسنگ اب کسی نجی فرم یا سر کاری ادارے کےذ ریعے تھرڈ پارٹی سروے کرائے گی۔ خیال رہے کہ سٹیٹ آفس کی جانب سے جو سروے کیا گیاتھا ا سکی روشنی میں گریڈ ایک سے دس تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100فی صد اضافے کی تجویز ہے۔ گریڈ گیارہ سے سولہ تک کے ملازمین کی سیلنگ میں 75فی صد اضافہ کی تجویز ہے۔ گریڈ سترہ سے بائیس تک کےافسروں کی سیلنگ میں50فی صد اضافہ تجویز کیا گیاہے۔

Leave A Comment

Advertisement