اسلام آباد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں، آئی جی علی ناصر رضوی
انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اعلان کردیا۔گفتگو میں علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ144 کے تحت احتجاج، ریلی یا مجمع پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے، اسلام آباد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہری کسی قسم کی ہنگامہ آرائی اور غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بنیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہر میں سیکیورٹی انتظامات عوام کی جان اور مال کی حفاظت کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔
Leave A Comment