تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور نیکٹا کی جانب سے جاری دہشتگردی کے الرٹ کے پیش نظر آج رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ موبائل اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے تاہم موبائل فون سروس کھلی رہے گی  لیکن انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز بند رہیں گی ۔ موبائل فون کی بندش کا فیصلہ تاحال نہیں کیاگیا ہے ، یہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔

پاکستان تحریک انصاف نے کل 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت نے احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے مکمل تیاریاں کر لی ہیں ۔ تمام موٹرویز کو بند کر دیا گیاہے جبکہ اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیاہے ، اسلام آباد کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے کنٹینرز کو سبز رنگ کے کپڑوں سے ڈھانپا بھی جارہاہے ۔ اس کے علاوہ لاہور ، راولپندی ملتان اور دیگر شہروں میں بھی انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کی 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔  اس حوالے سے وزارت داخلہ کا خط گذشتہ روز موصول ہوگیا تھا، آج موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہے،  فی الحال صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،  صورتحال کے مطابق کل موبائل، انٹرنیٹ سروسز معطل کرسکتے ہیں۔   آج رات 12 بجے سے موبائل فون سگنل اور انٹرنیٹ بند کئےجانے کا امکان ہے ۔

Leave A Comment

Advertisement