محسن نقوی کی ڈیڈ لائن: علیمہ خان نے پارٹی رہنماؤں کے فون اٹھانے بند کردئے، بشریٰ بی بی سے مشاورت کا فیصلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی کے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں ہونے والے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔وزیرداخلہ کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سےقبل سابق صدر عارف علوی اور علی امین گنڈاپور کی علیمہ خان سے ٹیلی فونک رابطے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ علیمہ خان نے نہ تو عارف علوی کا فون اٹھایا اور نہ ہی علی امین گنڈاپور کا فون اٹھا رہی ہیں۔جس کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس 9 بجے طلب کرلیا گیا ہے، جس میں بشریٰ بی بی سے مشاورت کی جائے گی۔سابق صدر عارف علوی نے چئیرمین بیرسٹر گوہر کو پشاور پہنچنے کی درخواست کی ہے۔
Leave A Comment