تازہ ترین

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف پی ٹی آئی کی اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔ کے پی اسمبلی ممبران کی گرفتاری پر تحریک انصاف نے آئی جی اسلام آباد، ودیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے 22اے بی کی درخواست دائر کررکھی تھی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت کی جانب سے 21 نومبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، عدالت نے کے پی کے ممبران اسمبلی کی اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔واضح رہے پولیس افسران کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست کے پی کے ہاؤس میں چھاپہ مارنے پر دی گئی تھی ۔

Leave A Comment

Advertisement