اسلام آباد میں دفعہ 144، خلاف ورزی پر سختی سے نمٹنے کا اعلان
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، پولیس اس پر عمل کے لیے تمام تر اقدامات کرے گی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شہر میں امن عامہ کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا۔پولیس دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل درآمد کےلیے تمام تراقدامات کرے گی، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ نہ بنیں۔ شہریوں کی جان، مال اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ پولیس شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے موجود ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
Leave A Comment