کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، جو احتجاج کے لیے آئے گا گرفتار ہوگا، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ءتارڑ نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کیساتھ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، جو احتجاج کے لیے آئے گا گرفتار ہوگا، پاکستان کے دشمن اور پی ٹی آئی کی سوچ ایک ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں بیلاروس کے صدر آرہے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے پریشان ہے، محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے ایک بار رابطہ ہوا ہے، اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنا غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔محسن نقوی نے صرف ایک بار ان کو بتانا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، جو قانون ہاتھ میں لے گا وہ گرفتار ہوگا، جو اسلام آباد احتجاج کی غرض سے آئے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ بیلا روس کے صدر کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، حکومت کی جانب سے آپ کو تیاریوں سے متعلق بتایا جائے گا، وزیر اعلیٰ کرم جائیں اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔پاکستان میں مختلف ممالک سے سرمایہ کاری آرہی ہے، چین، سعودی عرب، قطر اور یو اے ای نے پاکستان کی مدد کی، پاکستان سٹاک مارکیٹ کل دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہی۔ جب سٹاک مارکیٹ اوپر جاتی ہے اس کا مطلب ہے ملک میں کاروبار ہورہا ہے، مہنگائی پچھلی دفعہ 32 فیصد تھی اب 6 فیصد ہے۔
Leave A Comment