تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس 3 ہزار 34 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 798 پربند ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 5 ہزار 2 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 99 ہزار 623 جبکہ کم ترین سطح 94 ہزار 620 رہی ۔حصص بازار میں اس 1 ہفتے کے دوران 4.95 ارب شیئرز کے سودے ہوئے ۔شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 172 ارب روپے رہی ۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 311 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 518 ارب روپے ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement