اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف آپریشن ہو گا: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن ہو گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا آرڈر سب نے پڑھ لیا ہے،عدالتی حکم میں واضح لکھا ہے، اسلام آباد میں کسی کو جلسے ،جلوس، مارچ اور دھرنے کی اجازت نہیں، ہم ہائی کورٹ کے آرڈر پر من وعن عملدرآمد کریں گے، کسی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے بغیر جلسہ جلوس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج شام وزیراعظم جس طرح گائیڈ کریں گے بالکل اسی طرح کریں گے، اگر یہ دھرنے کیلئے آنے کی کوشش کریں گے تو بہت مشکل ہوجائے گی، نقصان کے ذمہ دار وہ لوگ ہوں گے جو آرڈر کی خلاف ورزی کر کے دھاوا بولنے کیلئے آرہے ہیں، میرا اڈیالہ سے کوئی رابطہ نہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں خود کہتا ہوں موبائل سروس، دکانیں اور نہ سڑک بند نہیں ہونی چاہیے، پاراچنار میں جو کل ہوا ،اس سے زیادہ افسوسناک واقعہ نہیں ہوسکتا، کے پی میں لاء اینڈ آرڈر کی ذمہ داری وہاں کی حکومت کی ہے، خیبرپختونخوا حکومت خود ہم پر دھاوا بولنے آرہی ہے، یہاں جنازے ہورہے ہیں اور دوسری جانب دھاوا بولنے کی تیار ہورہی ہے ۔
Leave A Comment