تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے 26 نمبر چونگی کے اطراف میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نفری کے ہمراہ 26 نمبر چونگی طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن ہو گا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نفری مستقل بنیادوں پر 26 نمبر چونگی اور اطراف میں تعینات رہے گی۔

دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے خصوصی اسکواڈ تیار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اسکواڈ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے 9 ہزار کارکنان شامل ہوں گے، صوبائی وزیر مینا خان اور معاونِ خصوصی سہیل آفریدی اس اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے پی ٹی آئی پشاور کے اجلاس میں اسکواڈ کو جہادی قرار دیا تھا۔اس اسکواڈ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی اسکواڈ مرکزی قافلے کے آگے ہو گا اور اس اسکواڈ کو شیلنگ سے بچاؤ کا سامان بھی دے دیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement