عمران خان کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظوری کے بعد بھی رہائی کا امکان نہیں ہے
ہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظوری کے بعد بھی رہائی کا امکان نہیں ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمانت کی منظوری کے بعد بھی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے ان کی رہائی کا امکان نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 3 کیسز میں ضمانت خارج کی گئی تھی۔بانی پی ٹی آئی کی راولپنڈی میں 9 مئی کے 14 مقدمات میں ضمانت ہوئی ہے، اس کے باوجود ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے گئے۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف راولپنڈی میں 28 ستمبر اور 5 اکتوبر کو بھی دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی انہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔
Leave A Comment