تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے لیے گئے۔ منگل کو ہونے والا اجلاس 4 گھنٹے جاری رہا۔ اجلاس خطاب کرتے ہوئے آرمی نے کہا کہ جو ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے۔ جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے، دہشتگردی کا سر کچلنے کی سوا کوئی چوائس نہیں ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، کوئی یونیفارم میں اور کوئی یونیفارم کے بغیر، ہم سب نے ملکر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement