تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ کمیٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کے آپریشنز پر اظہار اطمینان کیا۔اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات پر بریفنگ دی گئی جبکہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں کامیابیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتِ حال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا تھا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement