انکم لیوی ٹیکس ایکٹ2013کیخلاف مقدمات میں درخواستگزاروں کو نوٹسز کی تعمیل بذریعہ اخبار اشتہار کرانے کا حکم
سپریم کورٹ آئینی بنچ نے انکم لیوی ٹیکس ایکٹ2013کیخلاف مقدمات میں درخواستگزاروں کو نوٹسز کی تعمیل بذریعہ اخبار اشتہار کرانے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ آئینی بنچ میں میں انکم لیوی ٹیکس ایکٹ 2013کیخلاف 1178مقدمات کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل ایف بی آر نے کہاکہ مقدمے کے بہت سے فریقین کو نوٹسز وصول نہیں ہوسکے،مقدمے میں لاہور اور کراچی 2 ہائیکورٹ کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا ہے،400لوگوں کے ایڈریس شاید درست نہیں، عدالت نے نوٹسز کی تعمیل بذریعہ اخبار اشتہار کرانے کا حکم دیدیا۔وکیل نے کہاکہ مقدمے میں اپیلوں کے قابل سماعت ہونے کا ایشو بھی شامل ہے،سپریم کورٹ نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس ایشو کو سنیں گے،سپریم کورٹ آئینی بنچ نے کیس کی سماعت 3ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔
Leave A Comment