مظفر آباد: مسافر وین کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق
آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ نواحی علاقے کیلگراں کے مقام پر پیش آیا جہاں ڈرائیور سے وین بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ، جس میں سوار 7 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثہ خرابی سڑک کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا جبکہ وین میں 9مسافر سوار تھے۔
Leave A Comment