تازہ ترین

پاک فوج نے دیوسائی اسکردو میں دو گاڑیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کےلئے فوری فضائی اور زمینی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔پندرہ مسافر 2 گاڑیوں میں 14 نومبر کوگلتری سے بذریعہ دیوسائی جارہے تھے۔ شدید برفباری کی وجہ سے دیوسائی میں پھنس گئے۔مسافروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس پر مسافروں کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے پاک فوج سے مدد کی اپیل کی۔پاک فوج کے جوانوں پر مشتمل جوائنٹ ٹیم مسافروں کو ریسکیو کرنے کے لیے پیدل روانہ ہو گئی۔ پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔موسم کی خرابی اور شدید برف باری کے باعث ہوائی آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement