تازہ ترین

رواں سال کا آخری سپرمون آج دیکھا جا سکے گا، سپر مون کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جا سکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق سپر مون رات 2 بج کر 28 منٹ پر دیکھا جائے گا۔ماہر فلکیات نے بتایا ہے کہ سپرمون اس وقت ہوتا ہےجب چاند اپنے بیزوی مدار میں زمین کے قریب ترین ہوتا ہے، سپر مون کےدوران چاند 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سپر مون کے دوران زمین اور چاند کا مجموعی فاصلہ 3 لاکھ 60 ہزار 378 کلومیٹر رہ جاتاہے، مدار میں چاند اور زمین کا عمومی فاصلہ 3 لاکھ 84 ہزار 400 کلومیٹر ہوتا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement