تازہ ترین

وزارت مذہبی امور نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہدایت پر آج جمعہ کے روز نماز استسقاء کے اہتمام کا سرکلر جاری کر دیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق آج جمعہ کو وفاقی اور صوبائی سطح پر نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی، چاروں صوبوں، گلگت، آزاد کشمیر کے سیکرٹری اوقاف کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی۔جاری کردہ مراسلے کے متن میں کہا گیا حالیہ خشک سالی سے ملک بھر میں صحت اور سموگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، مساجد کے پیش امام اور عوام مسنون صلاۃ الاستسقاء کا لازمی اہتمام کریں، عوام الناس اللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعا کریں۔

Leave A Comment

Advertisement