حج پروازوں پر وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
حج پروازوں پر وزارت مذہبی امور اور قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ترجمان پی آئی اےکا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے اور ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور نے معاہدے پر دستخط کیے۔انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرے گی۔ پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور سکھر سے خصوصی پروازیں چلائے گی۔
Leave A Comment