تازہ ترین

پولیس کا شیشہ سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تھانہ شالیمار پولیس ٹیموں نے شیشہ سینٹرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 39 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے بڑی مقدار میں حقہ، شیشہ فلیور اور غیر قانونی اسلحہ مع ایمونیشن برآمد ہوا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد پولیس کا شیشہ سینٹرز اور قحبہ خانوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس کاروبار میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لائیں گے،  اسلام آباد سے غیر قانونی سرگرمیوں کا قلع قمع کریں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement