سکھ یاتریوں کو پاکستان کے 3000 سے زائد ویزے جاری
پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے سکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے۔ہائی کمیشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ویزے 14 تا 23 نومبر بابا گرو نانک دیوجی کی سالگرہ تقریبات کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو مبارک باد دی ہے۔پاکستانی ناظم الامور کا کہنا ہے کہ یاتریوں کے لیے کامیاب یاترا کی خواہش ہے۔
Leave A Comment