پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل فون ضبط اور پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔بعض صحافی اراکین کی رضا مندی کے بغیر انٹرویوز اور تاثرات ریکارڈ کرتے ہیں، اس عمل پر اراکین قومی اسمبلی نے سپیکر کو شکایات اور خدشات سے آگاہ کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی شکایات پر یہ فیصلہ کیا ہے۔
Leave A Comment