تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی، عدالت نے بشری بی بی کوگزشتہ ماہ اسی کیس میں ضمانت پررہا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 12 نومبر کو عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر سماعت کریں گے۔عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے، اسی کیس میں عدالت بشری بی بی کی درخواست ضمانت بھی پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے گزشتہ ماہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement