انسداد منشیات آپریشن: ملک بھر سے ابتک 2135 منشیات فروش گرفتار
ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا۔
ماہ ستمبر 2023 سے اب تک جاری آپریشنز کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1056.922 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی اور 2135 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 3.945 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 52.753 میٹرک ٹن چرس برآمد کی جا چکی ہے، اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 5.127 میٹرک ٹن میتھ، 9.705 میٹرک ٹن افیون اور 985.392 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیں۔سکیورٹی فورسز نے اکتوبر کے دوران ملک بھر سے 90.882 کلو گرام ہیروئن، 3630066 کلو گرام چرس، 561.709 کلو گرام میتھ، 257.467 کلو گرام افیون جبکہ 330.614 کلو گرام دیگر منشیات ضبط کیں، اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اکتوبر کے دوران ملک بھر سے 4870.738 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 134 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
Leave A Comment